ابنا: سید محمد حسن ابوترابی نے کہا کہ فرعون مصر ، جو علاقے میں مغرب اور صہیونی ریاست کے مفادات کا سب سے بڑا پاسدار تھا ، اس کی آمرانہ حکومت کا محل مکڑی کے جالے کی طرح عوام کے ہاتھوں تباہ ہوگيا۔ انہوں نے کہا کہ لیبیا کے انقلابی ، علما اور دانشور ہوشیار رہیں اور وہ اس بات کی اجازت نہ دیں کہ مغربی ممالک ان کے انقلاب کو ہائي جیک کرلیں نیز وہ یہ جان لیں کہ دنیا کی حریت پسند قومیں ان کے ساتھ ہیں۔دریں اثنا لیبیا کے نیشنل لبریشن فرنٹ کے ایک عہدیدار حسین البشاری نے العالم ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئي اے کے ساتھ قذافی حکومت کے تعاون سے متعلق نئی دستاویز سے کوئي نئي بات سامنے نہیں آتی۔البشاری نے مغرب ، امریکہ اور صہیونی ریاست سے قذافی کی دشمنی پر مبنی دعووں کو سفید جھوٹ قراردیا اور کہا کہ چالیس سال سے زیادہ سے اب تک قذافی صہیونی ریاست کے لئے خطرہ نہیں تھا کیونکہ اس نے اسرائيل کے ساتھ عرب ممالک کی کسی بھی جنگ میں حصہ نہیں لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ باتیں ثابت کرتی ہیں کہ قذافی نہ صرف اسرائیل کا دشمن نہیں ہے بلکہ وہ صہیونی ریاست کے ساتھ ہے۔............. /169
2 ستمبر 2011 - 19:30
News ID: 263413
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے رکن سید محمد حسن ابوترابی فرد نے کہا ہے کہ علاقے کے تغیرات نے عوامی مطالبات کی تحریکوں میں امید کی کرن جگائي ہے اور اس پیغام کے حامل ہیں کہ استبدادی حکومتوں کے مظالم کا دور اختتام کو پہنچ گيا ہے۔